• news

امارات کے وزیر خارجہ کا پاکستانی ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ‘ غزہ کی صورتحال پر گفتگو

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ اور پاکستانی ہم منصب کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید اور پاکستانی وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی کے درمیان غزہ کی صورتحال پر گفتگو ہوئی۔ ترجمان کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے مشرق وسطیٰ میں جنگ کے خاتمے اور شہریوں کے تحفظ کی فوری ضرورت پر تبادلہ خیال کیا۔ دوران گفتگو ممکنہ انسانی بحران پر فوری اور مربوط لائحہ عمل اپنانے پر زور دیا گیا۔ علاوہ ازیں پاکستان میں مصر کے سفیر دارگ فروگ نے اسلام آباد میں نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی سے الوداعی ملاقات کی۔ وزیر خارجہ نے پاکستان اور مصرکے درمیان دوطرفہ تعلقات مستحکم بنانے کی کوششوں پر سفیر کا شکریہ ادا کیا۔

ای پیپر-دی نیشن