یورپی یونین میں پاکستانی سفیر کی ایشیا اینڈ پیسفک ڈیسک کی ڈائریکٹر سے ملاقات
لندن (نوائے وقت رپورٹ) یورپین یونین، بیلجیئم اور لکسمبرگ میں مقیم پاکستان کی سفیر آمنہ بلوچ نے یورپین ایکسٹرنل ایکشن سروس میں ایشیا اینڈ پیسیفک ڈیسک کی قائم مقام منیجنگ ڈائریکٹر پاو¿لا پامپالونی سے ان کے دفتر میں ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں دونوں فریقین نے ای یو اور پاکستان کے درمیان مختلف سطحوں پر جاری مذاکرات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ اس کے ساتھ ہی فریقین نے سٹریٹجک انگیجمنٹ پلان کے تحت باہمی تعاون میں اضافے کی نئی جہتوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔