سیلاب سے بحالی کے منصوبوں پر فریم ورک کے تحت عملدرآمدترجیح، محمد سمیع سعید
اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)نگراں وزیر منصوبہ بندی برائے منصوبہ بندی ترقی اور خصوصی اقدامات، محمد سمیع سعید کا کہنا ہے سیلاب سے بحالی کے منصوبوں پر فریم ورک کے تحت عملدرآمد کرنا حکومت کے اولین ترجیحات میں شامل ہے جبکہ انہوں نے صوبائی حکومتوں پر زور دیا ہے کہ وہ اس حوالے سے اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔ان خیالات کا اظہار نگران وزیر منصوبہ بندی نے سیلاب سے بحالی پر جاری ترقیاتی منصوبوں پر عملدرآمد کے حوالے اس ایک اعلٰی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا جسمیں فریم ورک کے نفاذ کی صورتحال پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیانگراں وفاقی وزیر منصوبہ بندی کا مزید کہنا تھا نگراں حکومت اس فریم ورک کو مکمل طور پر نافذ کرنے کے لیے پرعزم ہے جبکہ انہوں نے صوبائی حکومتوں پر زور دیا ہے کہ وہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں شروع کیے گئے اپنے متعلقہ منصوبوں کو تیز کریں۔اجلاس میں ممبران انفراسٹرکچر پلاننگ کمیشن نے شرکت کی، اس موقع پر مختلف وزارتوں کے نمائندے بھی موجود تھے۔ اجلاس کے دوران وفاقی وزیر کو فریم ورک پر عملدرآمد کی صورتحال کے بارے میں جامع بریفنگ دی بھی گئی۔