الیکشن کمشن جلد انتخابات کیلئے شیڈول کا اعلان کرے، فیصل کریم کنڈی
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)سیکریٹری اطلاعات پیپلزپارٹی فیصل کریم کنڈی نے بیان مےں کہا ہے کہ اس وقت صرف پاکستان پیپلزپارٹی عام انتخابات کا مطالبہ کر رہی ہے 'ملک کو مشکلات سے نکالنے کیلئے عام انتخابات ضروری ہیں ' الیکشن کمیشن کو چاہیئے جلد انتخابات کیلئے شیڈول کا اعلان کرے 'مہنگائی بیروزگاری اور معاشی بدحالی غریبوں سے جینے کا حوصلہ چھین رہی ہے 'پیپلزپارٹی اقتدار میں آتی ہے تو ملک ترقی کرتا ہے اور نوجوانوں کو روزگار ملتا ہے ' آج بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے 90 لاکھ غریب خاندانوں کی مالی امداد جاری ہے 'بلاول بھٹو زرداری وزیر خارجہ بنے تو پاکستان کی عالمی ساکھ بحال ہوئی ' بلاول بھٹو زرداری وزیراعظم بنیں گے تو عوام کی مشکلات ختم ہونگی ۔