• news

سفید چھڑی معذوری نہیں‘ ہمت اور بہادری کی علامت ہے:عارف علوی

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے سفید چھڑی کے عالمی دن ، 15 اکتوبر 2023 ء، کے موقع پر پیغام مےں کہا ہے کہ سفید چھڑی کا عالمی دن منانے کا مقصد بینائی سے محروم افراد کی جانب ہماری اجتماعی ذمہ داری کی یاد دہانی کراناہے۔ یہ دن نابینا افراد کو درپیش مسائل اور ان کی خاص ضروریات کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے اور ان کے مسائل سے نمٹنے کیلئے کوششیں تیز کرنے کا موقع ہے۔ یہ بصارت سے محروم افراد کی مدد اور سہولت کیلئے ضروری قانونی، انتظامی، اور بنیادی ڈھانچے کے نظام کے قیام کیلئے اپنی کاوشیں بڑھانے کا دن ہے۔ سفید چھڑی معذوری یا کمزوری نہیں بلکہ ہمت اور بہادری کی علامت ہے۔ یہ اس مضبوط انسانی جذبے کی علامت ہے جس کی مدد سے انسان امتحانوں اور مشکلات کا مقابلہ کرتا ہے۔ میں اس موقع پر سرکاری محکموں، غیر سرکاری تنظیموں، سول سوسائٹی، میڈیا اور تمام متعلقہ اسٹیک ہولڈرز سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ نابینا افراد کو درپیش مسائل کے حل کیلئے اپنی کوششیں تیز کریں۔ 

ای پیپر-دی نیشن