حکومت خوف کی وجہ سے سینٹ کا اجلاس نہیں بلا رہی: رضا ربانی
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سابق چیئرمین سینٹ اور پی پی رہنما رضا ربانی نے کہا ہے کہ نگران حکومت خوف کی وجہ سے سینٹ کا اجلاس نہیں بلا رہی۔ نگران حکومت کو علم ہے اس کے کئی اقدامات آئین کے خلاف ہیں۔ نیب کے دو عہدیداروں کی تقرری بھی قانون کی خلاف ورزی ہے۔ رضا ربانی نے اسرائیل کی مذمت کرتے کہا کہ ان شہیدوں کو سلام جنھوں نے اسرائیل کے سامنے سر جھکانے سے انکار کیا۔