قصور میں شادی شدہ خاتون سے زیادتی
قصور (نمائندہ نوائے وقت) تھانہ اے ڈویژن قصور کچی آباد کے علاقہ میں اوباش نے شادی شدہ خاتون سے زیادتی کر ڈالی۔ والد نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا۔ کچی آبادی روہی نالہ کے رہائشی محمد حسین نے تھانہ میں مقدمہ درج کروایا ہے کہ میری بیٹی (غ ف) بی بی شادی شدہ ہے جس سے ملزم راشد ولد محمد اشرف میری بیٹی کو ورغلاء پھسلا لیا۔ چھ ماہ سے حاملہ ہے میر ی بیٹی نے ملزم کے ڈر سے بات چھپا رکھی تھی اور حاملہ ہونے پر ملزم کا جرم سامنے آگیا، اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔