وہاڑی میں مقابلہ‘ ڈکیتی مزاحمت پر فیملی سربراہ کومارنے والا ڈاکو ہلاک
گگو منڈی(نامہ نگار)وہاڑی میں تیسرے دن بھی مبینہ پولیس مقابلہ تھانہ گگو منڈی کے علاقہ میں 18سنگین مقدمات میں ملوث ریکارڈ یافتہ ڈاکو پولیس مقابلہ میں مارا گیا ملزم نے چند روز قبل فیملی سے ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فیملی سربراہ قاری قاسم کو اس کے بیوی بچوں کے سامنے فائر مار کر ہلاک کر دیا تھا پولیس ترجمان عدنان طارق کے مطابق تھانہ گگو منڈی میں درج مقدمہ نمبری1306/23کے نامزد ملزم قربان علی کو برآمدگی کے بعد واپس لایا جا رہا تھا کہ ملزم کے مبینہ چار نا معلوم ساتھی ملزم کو پولیس کی حراست سے چھڑوا کر فرار ہو گئے جملیرا کے قریب ساہوکا اور گگو منڈی پولیس نے فرار ہونے والے ملزمان کو گھیرے میں لے لیا اس دوران ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی پولیس نے بھی حق حفاظت خود اختیاری کے تحت جوابی فائرنگ کی فائرنگ کے تبادلہ کے دوران ملزموں کی اندھا دھند فائرنگ سے ملزم قربان علی موقع پر ہلاک ہو گیا جبکہ ملزم موٹر سائیکل پھینک کر فرار ہو گئے۔ ہلاک ہونے والا ڈکیت علاقہ میں خوف کی علامت سمجھا جا تا تھا ۔