• news

پی ٹی سی ایل بورڈ اجلاس کی تےاری مےں مصروف سیکرٹری نجکاری کو ہٹا دیا گیا

اسلام آباد (عترت جعفری)پی ٹی سی ایل کے بورڈ کے اجلاس مےں شرکت کی تےاری مےں مصروف سیکرٹری نجکاری مجتبی میمن کو اچانک عہدے سے ہٹا دیا گیا، مجتبی میمن پیر کو دبئی جانے والے تھے ذرائع کا کہنا ہے کہ انہوں نے پیر کو دبئی روانہ ہونا تھا، اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے نجی رخصت بھی طلب کی تھی، جو منظور کر لی گئی تھی، گزشتہ شب انہیں اچانک تبدیل کر دیا گیا، ان کی جگہ وزارت میں دو سیکرٹریز بھیجے گئے ہیں، اےسا پہلی بار ہوا ،اس سے قبل سیکرٹری وزارت نجکاری ہی نجکاری کمیشن کے سیکرٹری کے طور پر بھی کام کرتا تھا، اب ان دونوں مناصب کو الگ الگ کر کے دو افسروں کو تعینات کیا گیا ہے، سیکرٹری نجکاری کے طور پر پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے گریڈ 22 کے افسر جواد پال کو تعینات کیا گیا ہے، وہ اس وقت سیکٹری مشترکہ مفادات کونسل کے طور پر کام کر رہے تھے، جبکہ سیکرٹری نجکاری کمیشن کے طور پر گریڈ 21 کے افسر عثمان اختر باجوہ کو تعینات کیا گیا ہے، وہ اس وقت ایڈیشنل سیکرٹری سائنس اور ٹیکنالوجی کے طور پر کام کر رہے تھے، ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ پی ٹی سی ایل کے بورڈ کے اجلاس مےں کو ن نمائندگی کرئے گا ،زرائع کا کہنا ہے کہ سےکرٹری نجکاری اپنے منصب کے لحاظ سے پی ٹی سی اےل کے بورڈ کا رکن بھی ہوتا ہے ، پی ٹی سی ایل کے نجکاری تو ہو چکی ہے تاہم اس کی نجکاری کے سودے کے تحت ساڑھے سات سو ملین ڈالر کی رقم جو حکومت پاکستان کو ملنی چاہیے تھی کئی سال گزر جانے کے باوجود حکومت پاکستان کو منتقل نہیں ہوئی، اس کے ساتھ ساتھ دیگر اور بھی بہت سے ایشوز ہیں جو ابھی حل طلب ہےں ،ذرائع کا کہنا تھا کہ موجودہ وزےر نجکاری وزارت مےں اجلاسوں مےں کہہ چکے ہےںکہ وقت کم ہے اور وہ پی آ ئی اے سمےت اپنے ذمہ لگے اہداف کو مکمل کرےں گے اور موجودہ تعےناتےاں اسی ضمن مےںکی گئی ہےں،مجتبی مےمن کو تبدےل کرنے سے قبل ان کی دس روز کی نجی رخصت بھی منظور کی گئی ہے ۔

ای پیپر-دی نیشن