اردن، اسرائیل کی حمایت کرنے والے معروف ریسٹورنٹس کی بائیکاٹ مہم شروع
عمان(این این آئی)اردن میں شہریوں نے سوشل میڈیا کے ذریعہ غزہ کی پٹی میں جاری جنگ کے دوران اسرائیلی فوجیوں کی حمایت کرنے والے تمام ریسٹورنٹس کی بائیکاٹ کی مہم شروع کردی۔ اس مہم میں غزہ میں اسرائیلی فوجیوں کی حمایت کرنے والے تمام ریسٹورنٹس سے خریداری روک دینے کا کہا گیا ہے۔