• news

اقوام متحدہ اپنی سیاسی قوت سے اسرائیل کے نئے جنگی جرائم روکے: عرب لیگ

قاہرہ(این این آئی)عرب لیگ نے اسرائیل کو غزہ کے عام شہریوں پر وحشیانہ جنگی کارروائی قرار دیتے ہوئے کہا ہے یہ ناقابل قبول ہے۔ اقوام متحدہ اس نئے اسرائیلی جنگی جرم کو روکنے لئے اپنی سیاسی اور اخلاقی حیثیت کو استعمال میں لائے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق عرب لیگ کی طرف سے اس امر کا اظہار اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیریس کے نام لکھے گئے ایک خط میں کیا ہے۔ یہ خط غزہ پر جاری اس کی بمباری اور غزہ کے مسلسل محاصرے کے سلسلے میں اپنے غم س غصے کا اظہار کرنے لئے لکھا ہے۔خط میں دوٹوک کہا گہا کہ اقوام متحدہ اسرائیل کی طرف سے غزہ کے شہریوں کے خلاف نئے جنگی جرائم کو روکنے کا اقدام کرے اس سلسلے میں اپنی سیاسی قوت کا بھی استعمال کرے اور اخلاقی حیثیت کا بھی۔ تاکہ غزہ کے بسنے والوں کے خلاف اسرائیل کی شرمناک بمباری مہم رک سکے۔عرب لیگ نے اسرائیل کی جانب سے اہل غزہ کو جنوب کی طرف نکل جانے کی وارننگ کو فلسطنی عرب بھائیوں کو نئے مصائب و مشکلات میں ڈال دینے کے مترادف کہا۔اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے نام خط میں عرب لیگ اسرائیل اقدامات اور کارروائیوں کو جنیوا کنونشن کے آرٹیکل 49 کی کھلی خلاف قرار دیا گیا ہے۔عرب لیگ نے کہا کہ اگر فلسطینی عرب بھائیوں کو غزہ سے کہیں اور دھکیل دینے کی کوشش کی گئی تو یہ ان کی نہ ختم ہونے والی مشکلات کا ایک نیا سلسلہ شروع کرنا ہوگا۔

ای پیپر-دی نیشن