دنیا بھر سے اسلحہ اکٹھا کر کے فلسطینیوں پر بمباری کی جا رہی ہے: گورنر پنجاب
بہاولپور (نامہ نگار) گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے کہا کہ دنیا بھر سے اسلحہ اکٹھا کر کے نہتے فلسطینیوں پر بمباری کی جا رہی ہے۔ بچوں اور خواتین پر حملے کرنا انسانیت سوز مظالم ہیں۔ فلسطین پر اس طرح کے حملے کسی طرح بھی قابل قبول نہیں ہیں۔ فلسطین پر ڈھائے جانے والے مظالم پر شدید احتجاج کرتے ہیں۔ اقوام عالم اور دیگر ممالک کوشش میں ہیں کہ حالات جنگ بندی کی طرف جائیں۔ میاں نواز شریف پاکستان کے تین مرتبہ وزیر اعظم رہ چکے ہیں، ملک میں جتنی بھی ترقی ہوئی میاں نواز شریف کے دور حکومت میں ہوئی۔ نواز شریف کی واپسی خوش آئند ہے اور پھر سے ترقی کا پہیہ چلے گا۔ محمد بلیغ الرحمان نے کہا کہ سیکرٹریٹ ساو¿تھ پنجاب کو بہاولپور میں مضبوط ہونا چاہئے۔ ساو¿تھ سیکرٹریٹ کی بہاولپور میں بلڈنگ کی تعمیر نہ ہونا حیران کن ہے۔ نگران صوبائی حکومت اپنی کابینہ کا اگلا اجلاس بہاولپور میں رکھے گی، اچھے فیصلے ہونگے۔کھیلیں ایک صحت مند تفریح ہیں اور یہ سپورٹس مین سپرٹ کا جذبہ پیدا کرتی ہیں۔ انہوں نے کشتی رانی کے مقابلوں کے کامیاب انعقاد پر ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساوتھ پنجاب کیپٹن(ر) ثاقب ظفر کو مبارکباد دی ہے اور کہا ہے کہ آج کشتی رانی کے کھیل کا جو بیج بویا گیا ہے وہ ایک تن آور درخت بنے گا۔گورنر پنجاب نے جنوبی پنجاب میں کشتی رانی کے قومی سطح کے مقابلے منعقد کرانے کا اعلان کیا اور اس حوالے سے پلان تیار کرنے کی ہدایات کی۔ وہ سا¶تھ پنجاب سیکرٹریٹ کے زیراہتمام جنوبی پنجاب کے پہلے کشتی رانی مقابلوں کی افتتاحی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کررہے تھے۔ اس موقع پر سیاسی و سماجی شخصیات ڈاکٹر رانا محمد طارق، خالد محمود ججہ ، خالد محمود وارن،میاں شاہد اقبال، چودھری محمود مجید، شہاب رحمانی اور شہریوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ جنوبی پنجاب کے ایڈمنسٹریٹو سیکرٹریز، ڈپٹی کمشنربہاول پور ظہیر انور جپہ، ڈی پی او سید محمد عباس اور تمام محکموں کے افسران موجود تھے۔گورنر پنجاب نے کہا کہ جنوبی پنجاب میں کشتی رانی کے کھیل کے فروغ دینے کے لئے بوٹنگ کلب بنائے جائیں گے اور جنوبی پنجاب کی یونیورسٹیز اور سرکاری ادارے بوٹنگ کلبز قائم کریں۔ محمد بلیغ الرحمن نے کہا کہ بوٹنگ کلبز کو آفسز اور بوٹس کے لئے سٹور بنانے کے لئے زمین لیز پر دی جائے گی۔انہوں نے کشتی رانی کے لئے ایک اور کینال ٹریک تلاش کرنے کی ہدایت کی اور موٹر بوٹ اور بائیکر ریس کے مقابلے بھی منعقد کرانے کا پلان تیار کرنے کے لئے کہا۔ گورنر نے کہا کہ بہاول پور سے تعلق رکھنے والے ایک بائیکر ریس کے مقابلے میں شرکت کے لئے امریکہ جارہے ہیںجس پر ہمیں فخر ہے۔گورنر پنجاب نے کشتی رانی کے مقابلوں میں پوزیشن حاصل کرنیوالے کھلاڑیوں میں انعامات بھی تقسیم کئے۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری سا¶تھ پنجاب کیپٹن (ر) ثاقب ظفر نے خطاب میں کشتی رانی کے افتتاح کے لئے وقت دینے پر گورنر پنجاب کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے بتایا کہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ خطے میں ادب، ثقافت اور کھیلوں کے فر وغ کے لئے بھرپور کردار ادا کر رہا ہے اور کشتی رانی کے مقابلوں کا انعقاد اس سلسلے کی ایک کڑی ہے۔انہوں نے بتایاکہ بہاول پور سٹی میں گہما گہمی پیدا کرنے کے لئے شہر کے قریب کشتی رانی کے مقابلے منعقد کرانے کا فیصلہ کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ خطے کی تاریخ میں پہلی بار کشتی رانی کے مقابلے کا انعقاد سا¶تھ پنجاب سیکرٹریٹ کے لئے ایک اعزاز ہے۔ کیپٹن(ر) ثاقب ظفر نے بتایا کشتی رانی کے مقابلوں میں انٹرنیشنل کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں جن میں24 خواتین اور 24 مرد کھلاڑی شامل ہیں۔ انہوں نے توقع کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آنے والے وقت میں کشتی رانی کا کھیل چولستان ڈیزرٹ جیپ ریلی کی طرح بہاول پور کی پہچان بنے گا۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری سا¶تھ پنجاب نے چولستان ڈیزرٹ ریلی کی چند تقریبات شہر میں منعقد کرانے کی تجویز کرانے کی تجویز دی اور کہا کہ شہر میں تقریبات سے ہوٹلنگ اور دیگر کاروباری سرگرمیاں بڑھیں گی اور چولستان کی اکانومی کے ساتھ ساتھ سٹی کی اکانومی کو بھی فائدہ پہنچے گا۔ کامیاب ایونٹ کے انعقاد پر ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے ہمایوں اختر،ہارون رشید اور اپنی پوری ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا۔قبل ازیں گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن کی جانب سے کشتی رانی کے مقابلوں کا افتتاح کے موقع پر غبارے فضا میں چھوڑے گئے اور کبوتر آزاد کئے گئے۔ کشتی رانی کے کھلاڑیوں نے کشتیاں چلا کر سٹیج کے سامنے مارچ پاسٹ کیا اور مہمان خصوصی کو سلامی دی۔اس موقع پر قومی ترانہ بھی بجایا گیا۔