پاکستان ٹیم کے سپور ٹر ”چاچا بشیر شکاگو “ کو پولیس وین میں پناہ لینا پڑی
لاہور(سپورٹس رپورٹر) کرکٹ ورلڈ کپ 2023 ء میںپاکستان اور بھارت کے درمیان میچ شروع ہوا تو پاکستانی ٹیم کے سپورٹر ”چاچا بشیر شکاگو“ نے گراﺅنڈ میں پہنچنے کی کوشش کی، مگر صورتحال کے پیش نظر انہیں پولیس وین میں پناہ لینی پڑ گئی ، کیونکہ پاکستانی سپورٹرز نہ ہونے کے برابر تھے۔سوشل میڈیا پر تصویر وائرل ہورہی ہے ، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ”چاچا بشیر شکاگو “پولیس وین میں افسردہ بیٹھے ہوئے ہیں جبکہ بھارتی شائقین گراﺅنڈ میں داخل ہورہے ہیں۔احمد آباد کرکٹ سٹیڈیم بھارتی شائقین سے کھچا کھچ بھرا ہوا تھا ، جبکہ گراﺅنڈ میں صرف اور صرف بھارتی ٹیم کے سپورٹرز موجودتھے۔