• news

واجبات کی عدم ادائیگی پر لاہور ہائیکورٹ بار کے 3 ہزار سے زائد وکلا نااہل

لاہور (نیٹ نیوز) ایک کروڑ 60 لاکھ سے زائد کے واجبات کی عدم ادائیگی پر 3 ہزار سے زائد وکلا کو نااہل قرار دےدیا گیا۔ لاہور ہائیکورٹ بار کے عہدیداروں نے واجبات کی عدم ادائیگی پر وکلا کو نااہل قرار دیا، ڈیفالٹر وکلا ہائیکورٹ بار کے 2024 میں ہونے والے الیکشن میں ووٹ کاسٹ نہیں کر سکیں گے، بار بار مہلت کے باوجود واجبات کی عدم ادائیگی پر وکلا کو ڈیفالٹر اور ووٹ کاسٹ کرنے کے لیے نااہل کیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن