• news

2022ءکی بہترین کتابوں پر ایوارڈ حاصل کرنےوالے ناموں کا اعلان

لاہور(کلچرل رپورٹر)آج پریس کلب میں ڈاکٹر جمیل جالبی ایوراڈ کے منتظمین نے پریس کانفرنس میں 2022 کی بہترین کتابوں پر ایوارڈ حاصل کرنےوالے ناموں کا اعلان کیا۔ ڈاکٹر ضیا الحسن نے جمیل جالبی ایوارڈ کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ ادبی اور تہذیبی سرگرمیوں سے ملک میں امن علمی فضا کو فروغ حاصل ہو گا۔ ڈاکٹر خاور جمیل نے وضاحت کی کہ ان کے والد تمام عمر اردو زبان و ادب کی خدمت میں مصروف رہے۔ جیوری کے متفقہ فیصلے کے مطابق مقابلے میں شرکت کیلئے بھیجی جانے والی کتابوں میںسے یہ کتابیں بہترین قرار دی گئی ہیں۔ ”ڑاک دریدا کا تحریر اساس فلسفہ، از خرم شہزاد،جنوبی ایشیا کی منتخب نظمیں از یاسمین حمید،جنگل کہانی از تسنیم جعفری“۔

ای پیپر-دی نیشن