• news

سٹیل میلٹرز کی سیلز ٹیکس کی ادائیگی کیلئے مخصوص خصوصی طریقہ کار کو بحال کیا جائے

لاہور(کامرس رپورٹر )پاکستان سٹیل میلٹرز ایسوسی ایشن نے ممبر (ان لینڈ ریونیو) پالیسی ایف بی آر کو لکھے گئے خط میں سٹیل میلٹرز کو درپیش متعدد مسائل کے ممکنہ حل کیلئے پاکستان سٹیل میلٹرز ایسوسی ایشن کے تجویز کردہ اقدامات پرعمل کیا جائے، جس کے نتیجے میں حکومتی ریونیو میں بھی بڑے پیمانے پر اضافہ ہوگا۔ ایسوسی ایشن نے مطالبہ کیا ہے کہ سٹیل میلٹرز کی سیلز ٹیکس کی ادائیگی بزریعہ بجلی کے بل کیلئے مخصوص خصوصی طریقہ کار کو بحال کیا جائے جس سے ٹیکس کی فوری وصولی میں سہولت فراہم ہو گی۔ 

ای پیپر-دی نیشن