سری لنکا‘نیوزی لینڈکے کپتان ورلڈکپ سے باہر
لاہور(سپورٹس رپورٹر)آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 2023 میں سری لنکن ٹیم کو بڑا دھچکا لگ گیا، ٹیم کے کپتان داسن شناکا ورلڈ کپ سے آﺅٹ ہوگئے۔داسن شناکا کی جگہ چمیکا کرونا روتنے کو شامل کرلیا گیا، ٹیم کی قیادت کوشل مینڈس کو سونپے جانے کا امکان ہے۔نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیم سن بھی انگوٹھا زخمی ہونے پر ورلڈ کپ کے آئندہ میچز میں شرکت نہیں کرسکیں گے ۔ ان کی جگہ ٹام بلنڈل کو طلب کرلیا گیا ہے ۔