• news

ورلڈ کپ:افغانستان نے دفاعی چیمپئن انگلینڈ کو ہراکر اپ سیٹ کردیا۔

لاہور(سپورٹس رپورٹر)بھارت میں جاری آئی سی سی ورلڈ کپ کے میچ میں افغانستان نے دفاعی چیمپئن انگلینڈ کو69رنز سے شکست دے کر میگا ایونٹ کا پہلا بڑ اپ سیٹ کر دیا ۔ نئی دہلی کے ارون جیٹلی سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میںانگلش کپتان جوز بٹلر نے ٹاس جیت کر افغانستان کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ا رحمان اللہ گرباز اور ابراہیم زادران کے درمیان پہلی وکٹ پر 114رنز کی شراکت داری قائم ہوئی۔ ابراہیم کو انگلش باﺅلر عادل رشید نے 28 رنز پر پویلین بھیجا۔ 3 رنز بناکر رحمت شاہ بھی عادل رشید کا شکار بنے جبکہ رحمان اللہ گرباز بھی 80 رنز بناکر رن آو¿ٹ ہوئے، عظمت اللہ عمرزئی کو لیونگ سٹون نے 19 رنز پر آﺅٹ کیا۔ اکرام علی خیل نے 58 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کو سہارا دیا۔راشد خان نے 23 اور مجیب الرحمان نے 28 رنز بنائے۔افغانستان کی ٹیم 49.5 اوورز میں 284 رنز پر آو¿ٹ ہوگئی۔ عادل رشید نے 3، مارک ووڈ نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ہدف کے تعاقب میں انگلش ٹیم کا آغا ز اچھا نہ تھااور صرف تین رنز پر اوپنر جونی بیئر سٹو دو رنز بناکر پویلین لوٹ گئے ۔ 33کے مجموعی سکور پر جوروٹ11رنز بناکر مجیب کی گیند پر بولڈ ہوگئے ۔ کپتان جوز بٹلر 9‘ڈیوڈ میلان 32‘لیام لیونگ سٹون دس ‘سیم کرن دس رنز بناسکے ۔ 138رنز پر 6کھلاڑی پویلین لوٹ گئے ۔ ہیری بروک اور کرس ووکس نے مزاحمت کی تاہم کرس ووکس نو رنز پر بولڈ ہوگئے ۔ہیری بروک 66‘عادل رشید 20رنز بناکر کیچ آﺅٹ ہوگئے۔مارک ووڈ 18رنز پر بولڈ ہوئے ۔ انگلش ٹیم ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور40.3اوورز میں 215رنز پرآﺅٹ ہوگئی ۔ مجیب الرحمان اور راشد خان نے 3‘3‘محمد نبی نے دو کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا ۔ آسٹریلیا اور سری لنکا کی ٹیمیں آج دن ڈیڑھ بجے لکھنو میں مد مقابل ہونگی ۔

ورلڈ کپ اپ سیٹ

ای پیپر-دی نیشن