• news

 کہاں ہیں عرب؟ کہاں ہیں دنیا بھر کے مسلمان؟ خاندان سے محروم فلسطینی بچے کی دہائی

غزہ (نوائے وقت رپورٹ) اسرائیل کی غزہ میں بمباری کے نتیجے میں 11 سالہ بچہ پورے خاندان سے محروم ہوگیا۔ غزہ کی وزارت صحت کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران غزہ میں اسرائیلی حملوں میں 300 فلسطینی شہید اور 800 زخمی ہوگئے جس کے بعد اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی مجموعی تعداد 2 ہزار 329 ہوگئی۔ اسرائیلی حملوں میں کئی خاندانوں کے درجنوں افراد شہید ہو چکے ہیں۔ اسی طرح ایک حملے میں 11 سالہ بچہ پورے خاندان سے محروم ہوگیا۔ خاندان اجڑنے کے بعد بچے نے ہسپتال جاتے ہوئے دہائی دی کہ کہاں ہیں عرب؟ کہاں ہیں دنیا بھر کے مسلمان؟ اس 11 سالہ ننھے فلسطینی کا پورا خاندان جبالیہ پر حملے میں شہید ہو چکا ہے۔
فلسطینی بچے کی دہائی

ای پیپر-دی نیشن