رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ربیع الثانی کا چاند دیکھا جائے گا
اسلام آباد‘لاہور(نامہ نگار‘خصوصی نامہ نگار)زونل رو¿یت ہلال کمیٹی اسلام آبادکا اجلاس آج بروزپیر بمقام وزارت مذہبی آمور و بین المذاہب ہم آہنگی پاکستان کوہسار کمپلیکس پاک سیکرٹریٹ اسلام آباد میں مولانا سید محمد عبد الخبیر آزاد چیئر مین مرکزی رو¿یت ہلال کمیٹی پاکستان کی زیر صدارت منعقد ہو گا جس میں ماہ ربیع الثانی کے چاند کی رو¿یت کا فیصلہ کیا جائے گا۔ پورے ملک میں زونل کمیٹیو ں کے اجلاس ان کے متعلقہ ہیڈکوارٹرزلاہور، کراچی،کوئٹہ،پشاورمیں منعقد کیے جائیں گے۔
رویت ہلال کمیٹی