مسلم لیگ ن کو 21اکتوبر کو مینار پاکستان گراﺅنڈ میں جلسہ کرنے کی اجازت مل گئی
لاہور( این این آئی)ضلعی انتظامیہ نے مسلم لیگ (ن) کو 21اکتوبر کو مینار پاکستان گراﺅنڈ میں جلسہ کرنے کی اجازت دیدی ۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جلسے کی اجازت کے این او سی کے ساتھ 39نکات پر مشتمل ایس او پیز اور ضابطہ اخلاق بھی جاری کیا گیا ۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹی کا اجلاس آئندہ دو رو زمیں ہوگا ۔دوسری جانب پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت کے حوالے سے انتظامیہ کا موقف ہے کہ تحریک انصاف کی درخواست کا بغور جائزہ لیا لیکن جلسے کی اجازت ملنا مشکل ہے۔تحریک انصاف جہاں جلسہ کرنا چاہتی ہے وہاں جلسے کی اجازت دینا ممکن نہیں، تحریک انصاف اگر بڑے گراﺅنڈ میں جلسہ کرنا چاہتی ہے تو پھر غور کیا جا سکتا ہے۔
مسلم لیگ جلسہ اجازت