کپاس کی مقرہ قیمت سے کم پر خرید کا نوٹس،کسان کو نقصان سے بچاناہے:وزیراعظم
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ +خبر نگار خصوصی) نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے حکومت کی جانب سے کپاس کی مقرر کردہ قیمت سے کم پر خرید کا نوٹس لے لیا۔نگران وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت نے کسانوں کو سپورٹ کرنے کیلئے کپاس کا کم سے کم نرخ مقرر کیا تھا لیکن دیکھا جا رہا ہے کہ بعض جگہ کپاس اس سے بھی کم قیمت پر خریدی جا رہی ہے۔انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ ملک میں کپاس کی فصل اچھی ہونا خوش آئند ہے لیکن اس کا تمام تر فائدہ کسان تک پہنچنا چاہیے۔نگران وزیراعظم نے ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کو نوٹس لینے اور فوری رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ حکومت کی واضح ہدایت ہے کہ کپاس کی خرید حکومت کی جانب سے طے شدہ قیمت پر ہی ہو تاکہ کسان کو نقصان سے بچایا جا سکے۔
وزیراعظم