• news

بجلی بلوں میں فیول ایڈجسٹمنٹ کیس سپریم کورٹ آج سماعت کرےگی

اسلام آباد (وقائع نگار) عوام کو ریلیف ملے گا یا نہیں، سپریم کورٹ میں بجلی کے بلوں میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ سے متعلق کیس کی سماعت آج پیر کو کرے گی۔ اٹارنی جنرل پاکستان دلائل کا آغاز کریں گے۔ چیف جسٹس فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 3رکنی بنچ آج 16اکتوبر کو سماعت کرے گا۔ جسٹس امین الدین خان اور جسٹس اطہر من اللہ بھی بنچ میں شامل ہیں۔ رجسٹرار سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل، بجلی سپلائرز کمپنیز کو نوٹس جاری کیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیئے تھے کہ اگلی سماعت پر پہلے درخواستیں قابل سماعت ہونے اور قانونی نکات پر دلائل سن کر فیصلہ کریں گے۔
فیول ایڈجسٹمنٹ 

ای پیپر-دی نیشن