جانبدار وفاقی وزرا اور سیکرٹریز کو ہٹانے کا کیس‘ الیکشن کمشن محفوظ فیصلہ آج سنائے گا
اسلام آباد(وقائع نگار)حکومت میں جانبدار وفاقی وزرا اور وزیراعظم کے سیکرٹریز کو عہدے سے ہٹانے کا کیس الیکشن کمشن درخواست پر محفوظ فیصلہ آج سنائے گا۔ الیکشن کمشن میں درخواست ایڈوکیٹ عزیز الدین کاکاخیل کی جانب سے دائر کی گئی تھی۔ درخواستگزار نے نگران وفاقی وزیر فواد حسن فواد، مشیر احد چیمہ کو ہٹانے کی درخواست کی تھی ۔ وزیر اعظم کے سیکرٹری توقیر شاہ سابق وزیر اعظم کے سیکرٹری رہے ۔ آرٹیکل 218 کے مطابق نگران سیٹ اپ غیر جانبدار ہونا چاہیے۔ الیکشن کمشن نے درخواست پر 10 اکتوبر کو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔
محفوظ فیصلہ