• news

درہ آدم خیل‘ کوئلہ کی کان میں زہریلی گیس بھرنے سے 3کان کن جاں بحق

 شانگلہ(نا مہ نگار) شانگلہ سے تعلق رکھنے والے کان کنوں کےلئے اتوار کا روز بھی قیامت خیز گزرا۔ درہ آدم خیل کے علاقہ کالا خیل ما ئن نمبر 45میں زہریلی گیس بھرنے سے 3 کان کن جا ں بحق ہو گئے ،تعلق شانگلہ سے ہے۔ رواں ہفتہ کوئلہ کان کے دوسرے حادثے میں تین ہلاکتیں ہوئی ہیں ۔شانگلہ میں کوئی انڈسٹری یا فیکٹری نہ ہونے کیوجہ سے یہاں کے 65فیصد سے زائد لوگ روزگار کی تلاش میں کوئلہ کان کنی سے وابستہ ہیں۔آئے روز اموا ت کا سلسلہ شانگلہ کے عوام کیلئے معمول بن چکا ہیں جو بڑا المیہ ہیں۔کوئلہ کان مزدوروں کی تنظیموں اور اس سے وا بستہ افراد نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے وہ درہ آدم خیل میں ساندہ جو زہریلہ گیس ہیں سمیت غیرقانونی طور پرقائم کوئلہ کانوں کو بند کرنے عملی اقدامات اُٹھائے تاکہ ایسے حادثا ت رونماں نہ ہوں ۔

ای پیپر-دی نیشن