قصور :زمین تنازعہ پر فائرنگ‘بھٹہ مالک‘ گن مین سمیت قتل
قصور(نمائندہ نوائے وقت)قصور کے نواح تھانہ چھانگا مانگا کی حدود برکی گاو¿ں کے قریب زمین کے تنازعہ پر بھٹہ خشت پر فائرنگ سے دو افراد قتل ہوگئے ۔قصور کے نواح تھانہ چھانگا مانگا کی حدود برکی گاو¿ں کے قریب دو گروپس میں زمین کے تنازعہ پر لڑائی جھگڑا چل رہا تھا۔جس کی وجہ سے گزشتہ روز بھٹہ خشت پر فائرنگ سے دو افراد قتل ہوگئے۔فائرنگ کرنے والے مسلح افراد نے بھٹہ کے مالک اور اس کے گن مین کو قتل کیا وقوعہ کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی۔ قتل ہونے والے افراد کی شناخت اسلم عرف اختر اور نعیم ڈوگر کے نام سے ہوئی ہے پولیس نے موقع پر کرائم سین اور FPSAکی ٹیموں کو طلب کرلیا۔