• news

بھکھی :بدبخت بیٹے نے باپ کومارنے کے بعد نعش نہر میں پھینک دی

بھکھی (نمائندہ نوائے وقت )تھانہ بھکھی کے علاقہ میں بدبخت بیٹے نے اپنے حقیقی70سالہ باپ کو کلہاڑیوں کے وار سے قتل کرنے کے بعد نعش کو بوری میں بند کرکے کیو بی لنک نہر بھکھی میں پھینک دی ۔ ریسکیو کی ٹیمیوں کا نعش تلاش کرنے کے لئے آپریشن تاحال جاری پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا بتایا گیا ہے کہ فیروزوٹواں کا رہائشی محمد ہارون جو کہ فرنیچر کا کام کرتا ہے سامان لینے بازار گیا جو کہ رات بھر واپس نہ آیا پولیس کو اطلاع ملنے کے بعد پولیس نے شک کے شبہ میں اس کے حقیقی بیٹے محمد آصف سے تفتیش کی تو اس نے مبینہ طور پرانکشاف کیا کہ میں نے اپنے والد کو کلہاڑیوں کے وار کرکے قتل کردیا ہے اور نعش کے ٹکڑے ٹکڑے کرکے بوری میں بند کرکے کیو بی لنک نہر بھکھی میں پھینک دیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن