فیصل آباد: غیرت کے نام پر بھائی نے بہن کو آشنا سمیت قتل کر دیا
فیصل آباد(نمائندہ خصوصی) غیرت کے نام پر بھائی نے شادی شدہ بہن اور اسکے آشنا کو گولیاں مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔مقتولہ قتل ہونیوالے محبوب حیدر کیساتھ کچھ عرصہ قبل بھاگ گئی تھی جسے پنچایت کے ذریعے واپس گھر لایا گیا تھا۔ تھانہ سٹی کی حدود چک نمبر 126 گ ب کی رہائشی عائشہ کنول اور سلطان پارک کے رہائشی محبوب حیدر کے مابین مراسم قائم تھے اور شادی کرنا چاہتے تھے مگر دونوں کے والدین راضی نہ تھے کے والدین نے اسے پنچایت کے ذریعے واپس گھر لیکر آئے اور اس کی شادی مکوانہ کر دی مگر عائشہ کنول اور محبوب حیدر نے آپس میں رابطے قائم رکھے۔ پولیس کے مطابق عائشہ کنول اپنے والدین کو ملنے آئی ہوئی تھی اور اس کا عاشق محبوب حیدر اسے ملنے اس کے گھر گیا جہاں عائشہ کنول کے بھائی سجاد حیدر نے غیرت کے نام پر اپنی بہن اور اس کے آشنا کو گولیاں مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا اور فرار ہو گیا۔ دوہرے قتل کی لرزہ خیز واردات سے علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ ایس پی ٹاﺅن بلال محمود سلہری، ڈی ایس پی سرکل جڑانوالہ ملک طارق اور پولیس تھانہ سٹی جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے شوائد اکٹھے کر کے لاشوں کو تحویل میں لیکر پوسٹمارٹم کیلئے ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا اور ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالہ کر دیا ہے۔ پولیس نے مقتول محبوب حیدر کے ورثا کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔