• news

کاہنہ:کنٹینر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار خاتون بچے سمیت جاں بحق

 لاہور (آئی این پی ) لاہور کے علاقے کاہنہ میں کنٹینر کی موٹرسائیکل کو ٹکرکے نتیجے میں خاتون بچے سمیت جاں بحق ہوگئیں ۔ افسوس ناک واقعہ نشتر کالونی نادر چوک روہی نالہ کے قریب پیش آیا جہاں کنٹینر نے موٹرسائیکل کو ٹکرمار دی جس کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار خاتون اپنے چھ ماہ کے بچے سمیت موقع پر دم توڑ گئیں ۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور پولیس موقع پر پہنچ گئے، پولیس کاکہنا ہے کہ خاتون اپنے دیور کے ساتھ جارہی تھی ، حادثے میں دیورمحفوظ رہا ۔ پولیس نے لاشیں جناح ہسپتال منتقل کردیں جبکہ کنٹینر کو قبضہ میں لیکر کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن