• news

خوراک کا عالمی دن کل منایا جائے گا

لاہور (اے پی پی)دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی خوراک کا عالمی دن 16اکتوبر کو منایا جائے گا۔ اس دن کو منانے کا مقصد عالمی سطح پر بھوک اور غذائیت کی کمی کے بارے میں آگہی پیدا کرنا ہے۔یہ دن 1945میں اقوامِ متحدہ کی خوراک اور زراعت کی تنظیم ایف اے او کے قیام کی یاد میں منایا جاتا ہے۔اقوام متحدہ کی تنظیم برائے خوراک اور زراعت یا ایف اے او کے مطابق 2020میں دنیا میں 3میں سے 1 فرد یعنی دو ارب 37کروڑ لوگوں کو خوراک تک مناسب رسائی حاصل نہیں تھی یعنی اس شرح سے1سال میں بھوک سے متاثرہ افراد کی تعداد میں تقریبا 32کروڑ کا اضافہ ہوا۔

ای پیپر-دی نیشن