فیصل آباد میں بے روزگار نوجوان کی خود کشی
فیصل آباد(نمائندہ خصوصی) معاشی حالات سے تنگ نوجوان نے زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کر لی۔ جھنگ روڈ کا رہائشی 20 سالہ شریف ولد اکبر کاروبار نہ ہونے کی وجہ سے کافی عرصہ سے بے روزگار تھا اور معاشی حالات سے تنگ آ کر اس نے گندم میں رکھنے والی گولیاں کھا لیں۔