امت اسرائیلی جارحیت کےخلاف سعودی قیادت کےساتھ ہے:طاہر اشرفی
لاہور( خصوصی نامہ نگار)چیئرمین پاکستان علماءکونسل حافظ محمد طاہر محمد اشرفی نے کہا ہے کہ پاکستان علماءکونسل مملکت سعودی عرب کے ولی عہد امیر محمد بن سلمان کی امریکی وزیر خارجہ کے ساتھ ملاقات میں اپنائے جانے والے موقف کی بھر پور تحسین کرتی ہے۔سعودی ولی عہد امیر محمد بن سلمان نے امت مسلمہ کی ترجمانی کی ہے پوری امت مسلمہ اسرائیلی جارحیت کے خلاف سعودی عرب کی قیادت کے ساتھ ہے۔پاکستان علماءکونسل سعودی عرب ، قطر، ترکی ، اردن ، ایران، کویت اور دیگر اسلامی ممالک کی طرف سے امریکی جارحیت کے خلاف بھر پورموقف اپنانے اور اتحاد کا مظاہرہ کرنے کو بھی تحسین کی نظر سے دیکھتی ہے اور 18اکتوبر کو اسلامی تعاون تنظیم وزراءخارجہ کے اجلاس میں ایک واضح اور عملی موقف اپنائے جانے کی امید کرتی ہے۔