سنگاپور : جہاز کو بم سے اڑانے کی دھمکی سنگاپور میں آسٹریلوی شہری گرفتار
سنگاپور سٹی (اے پی پی)سنگاپور میں پولیس نےطیارے کو بم سے اڑانے کی دھمکی دینے والے آسٹریلوی باشندے کو حراست میں لیا ہے ،خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابقایئرلائن سکوٹ نےجاری بیان میں کہا ہے کہ جہاز آسٹریلوی شہر پرتھ جا رہا تھا جب دھمکی ملنے پر اس وقت سنگاپورکے چانگی ایئرپورٹ پر اتارا لیاگیا جب اس میں موجود ایک مسافر نے جہاز کو بم سے اڑانے کی دھمکی دی۔حراست میں لیے گئے 30 سالہ آسٹریلوی باشندے پر مجرمانہ طور پر دھمکانے کا الزام عائدکرتے ہوئے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔سنگاپور کے وزیر دفاع نگ انگ ہن نے فیس بک پر ایک پوسٹ میں بتایا کہ سکوٹ ایئرلائن کے جہاز کو چانگی ایئرپورٹ پر واپس اتارنے کے لیے دو ایف 15 جنگی طیارے فضا میں بھیجے گئے۔فلائٹ کو سنگاپور کے مقامی وقت کے مطابق شام ساڑھے چھ بجے لینڈ کرایا گیا۔اس موقع پر سکیورٹی کے انتظامات کیے گئے تھے اور تمام مسافروں کو حفاظت میں ٹرمینل تک لایا گیا۔