الیکشن کمشن احکامات کے برعکس سیکرٹری وزارت تعلیم کو تبدیل نہیں کیا جا سکا
اسلام آباد(نامہ نگار) الیکشن کمشن کے احکامات کے برعکس تعلیمی اداروں کے انتظامی کنٹرول کے ذمہ دار سیکرٹری وزارت تعلیم کو تبدیل نہیں کیا جا سکاتفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت کے تین حلقوں میں قائم وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں کے انتظامی سربراہ سیکرٹری وفاقی وزارت تعلیم کو تاحال تبدیل نہیں کیا گیا ،تینوں حلقوں میں 423سے زائد تعلیمی اداروں کے پرنسپل اور ایریا ایجوکیشن افسران انتظامی طور پر سیکرٹری وزارت تعلیم کورپورٹ کرتے ہیں،نگران حکومت کے قیام کے بعدسی ڈی اے سمیت تمام انتظامی عہدوں پر تعینات افسران کو تبدیل کر دیا گیا ہے تاہم وسیم اجمل چوہدری کو تاحال تبدیل نہیں کیا گیا۔