• news

پی ٹی آئی کو فلسطین کے حق میں احتجاج کی اجازت بھی نہیں،بیرسٹر محمد علی سیف

اسلام آباد (این این آئی)رہنما پی ٹی آئی بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ تحریکِ انصاف کو فلسطین کے حق میں بھی احتجاج کی اجازت نہیں مل رہی۔محمد علی سیف نے اپنے بیان میں کہا کہ پولیس پی ٹی آئی کارکنان کے گھروں پر بغیر وارنٹ چھاپے مار رہی ہے۔ا±نہوں نے کہا کہ پشاورہائی کورٹ نے پولیس کو بغیر وارنٹِ گرفتاری اور چھاپوں سے منع کیا ہوا ہے۔محمد علی سیف نے کہا کہ پی ٹی آئی کے سوا تمام سیاسی جماعتوں کو جلسوں کی کھلی آزادی ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ صوبائی نگراں حکومت فسطائی ہتھکنڈوں کا استعمال بند کرے۔

ای پیپر-دی نیشن