اسرائیل ،فلسطینی:اقوام متحدہ ،عرب لیگ اپنا کرداراداکرے:مولانا فضل الرحیم اشرفی و دیگر علمائ
لاہور (خصوصی نامہ نگار)جامعہ اشرفیہ لاہور کے مہتمم مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی، نائب مہتمم و ناظم اعلیٰ مولانا قاری ارشد عبید، مولانا محمد یوسف خان،حافظ اسعد عبید،حافظ اجود عبید،مولانا زبیر حسن اور مولانا مجیب الرحمن نے کہا اسرائیل اس وقت امریکہ اوردیگر باطل قوتو ں کی امداد وحمایت کے ساتھ نہتے فلسطینیوں،معصوم بچوں اورعورتوں کے خون سے ہولی کھیلنے اور ان کا قتل عام کرنے میں مصروف ہے۔ اسرائیل کو فلسطینی مسلمانوں کے خلاف ظلم وجارحیت سے روکنے کیلئے،اقوام متحدہ،عرب لیگ،اوآئی سی،رابطہ عالم اسلامی،مسلم حکمرانوں،انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں، سعودی عرب،پاکستان،ترکیہ،چین اورروس سمیت دیگر ممالک اپنا اپناکردار اداکریں۔