• news

 خصوصی افراد نے زندگی کے ہر شعبہ میں صلاحیتوں کا لوہا منوایا : ڈاکٹر جمال ناصر

لاہور(نیوز رپورٹر) وزیر پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈاکٹر جمال ناصر نے ”عالمی یوم تحفظ سفید چھڑی“ کے حوالے سے تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب میں کہا ہے کہ خصوصی افراد نے زندگی کے ہر شعبہ میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔ چند سالوں کے دوران پاکستان میں بھی مجموعی طور پر خصوصی افراد کو معاشرے کا کارآمد شہری بنانے کیلئے دور رس اقدامات کئے گے ہیں۔ خصوصی افراد کو زندگی کے امور میں شامل کرنے کے متعلق مواقع فراہم کئے جا رہے ہیں۔ حکومتی سطح پر خصوصی افراد کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ ہمیں انفرادی اور اجتماعی سطح پر خصوصی افراد کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔ صرف ہماری توجہ اور مثبت سوچ سے خصوصی افراد کی زندگیاں بدل سکتی ہیں۔ خصوصی افراد کیلئے دفاتر، پبلک مقامات، بینکس اور پارکس میں آمد و رفت کیلئے سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں جو اس بات کا ثبوت ہے کہ وقت کے ساتھ ساتھ خصوصی افراد کے حقوق کے متعلق آگاہی بڑھ رہی ہے۔

 بانی صدر وائس آف سپیشل پرسنز محمد نبیل نے کہا کہ خصوصی افراد بوجھ نہیں بلکہ ان کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھانے کیلئے پالیسی بنانے کی ضرورت ہے۔حکومت خصوصی افراد کیلئے ملازمتوں میں کوٹہ پر عمل درآمد جاری ہے اور اس میں مزید بہتری کی گنجائش ہے۔

ای پیپر-دی نیشن