• news

قومی ہاکی چیمپئن شپ ‘پنجاب ‘نیوی ‘پورٹ قاسم کی ٹیمیں کامیاب

لاہور(سپورٹس رپورٹر) 67 ویں قومی ہاکی چیمپئن شپ کے چوتھے روز پانچ میچز کھیلے گئے۔پہلے میچ میں پنجاب بی نے بلوچستان اے کو صفر کے مقابلے میں 13 گول سے شکست دےدی۔ حسن شہباز نے 4 ، حماد نے شاہ جہاں امجد علی نے دو ‘دو جبکہ دانش اور احمد راو نے ایک ایک گول کیا۔ دوسرے میچ میں پنجاب اے نے سندھ بی کو 4 کے مقابلے میں 8 گول سے شکست دےدی۔ پنجاب کے احمد رضا نے 3 جبکہ سعید بابر یاسر حسیم اور عامر سہیل نے ایک ایک گول کیا۔ سندھ بی کے اسحاق‘ جاوید‘ عدنان اور عماد نے ایک ایک گول کیا۔ تیسرے میچ میں پنجاب پولیس نے اسلام آباد کو ایک کے مقابلے میں 4 گول سے شکست دےدی۔ پولیس کے توصیف ‘راشد ‘عاطف اور زاھد خان نے ایک ایک گول کیا ۔ اسلام آبادکا واحد گول عادل نے کیا۔ چوتھا میچ نیوی اور رینجرز کے مابین کھیلا گیا۔ نیوی نے دو کے مقابلے میں چار گول سے جیت لیا۔ نیوی کے بشارت،رانا ولید،حارث اور عثمان علی نے گول کئے۔ رینجرز کے دونوں گول داو¿د نے کئے۔پانچواں میچ کے پی کے بی اور پورٹ قاسم کے مابین کھیلا گیاجوپورٹ قاسم نے سے جیت لیا۔پورٹ قاسم کے محمد بلال اور بلال جونیئر نے دو دو جبکہ جبران نے ایک گول کیا ۔کے پی کے کا واحد گول ریان نے کیا۔ 16 اکتوبر کو پانچ میچز کھیلے جائیں گے۔ پہلا میچ آرمی اور گلگت،دوسرا میچ سندھ اے اور رینجرز ،تیسرا میچ اسلام آباد اور بلوچستان بی، چوتھا میچ واپڈا اور پولیس ،پانچواں میچ آزاد جموں و کشمیر اور پاکستان کسٹم کے مابین کھیلا جائےگا۔

ای پیپر-دی نیشن