• news

دورہ بنگلہ دیش ‘پاکستان ویمنز ٹیم کے کیمپ کا دوسرا روز

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان ویمنز ٹیم کا دورہ بنگلہ دیش کیلئے کیمپ لاہور میں جاری ہے۔ کیمپ کے دوسرے روز رات بارش کے باعث کھلاڑیوں نے جم سیشن میں حصہ لیا۔تمام 15 کھلاڑیوں نے دو گروپس میں جم ٹریننگ میں حصہ لیا۔پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان اس ماہ بنگلہ دیش میں تین ٹی ٹونٹی اور تین ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کھیلی جائیں گی۔پاکستان کی خواتین ٹیم ندا ڈار کی قیادت میں 19 اور 20 اکتوبر کی درمیانی شب لاہور سے بنگلہ دیش کیلئے روانہ ہوگی۔

ای پیپر-دی نیشن