انڈر19چارروزہ میچ شاہزیب ‘اذان کی سنچریاں ‘پاکستان کے ایک وکٹ پر319رنز
لاہور(سپورٹس رپورٹر)پہلے دن کھیل کے اختتام تک پاکستان انڈر 19نے ایک وکٹ پر 319 رنز بنائے۔نیشنل بینک سٹیڈیم کراچی میں کھیلے جانےوالے واحد چار روزہ میچ میں پاکستان انڈر 19 کے کپتان سعد بیگ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ شاہ زیب خان اور اذان اویس نے 228 رنز کا آغاز فراہم کیا۔اذان اویس104 رنز بناکر آو¿ٹ ہوئے۔شاہ زیب خان کھیل کے اختتام پر152 رنز بناکر ناٹ آو¿ٹ تھے۔کپتان سعد بیگ 56 رنز پر ناٹ آو¿ٹ ہیں۔یہ دونوں دوسری وکٹ کی شراکت میں 91 رنز کا اضافہ کرچکے ہیں۔پاکستان انڈر19 کی گرنے والی واحد وکٹ لاہیرو نے حاصل کی۔سری لنکا انڈر19 ٹیم اس دورے میں واحد چار روزہ میچ کے علاوہ پانچ ون ڈے میچز بھی کھیلے گی۔