شاہ محمود نے جیل ٹرائل کے خلاف عدالت میں درخواست دائر کردی
اسلام آباد(این این آئی)پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود نے بھی جیل ٹرائل کے خلاف عدالت میں درخواست دائر کردی۔پیر کو تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے اسلام آبادہائیکورٹ میں بیرسٹر تیمور ملک اور فائزہ اسد کے ذریعے درخواست دائرکی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ عدالت ٹرائل کورٹ کو فرد جرم عائد کرنے سے روکے، بغیر نوٹیفکیشن کے میرا جیل ٹرائل جاری ہے۔درخواست میں کہا گیا کہ عدالت جیل ٹرائل سے روک کر اوپن ٹرائل کی ہدایت کرے اور آج ہی درخواست پر سماعت کرے۔شاہ محمود نے عدالت سے 9 اکتوبرکے ٹرائل کورٹ کا حکم کالعدم قرار دینے کی استدعا کی ہے۔