• news
  • image

زرداری کی فضل الرحمن سے 50 منٹ ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) سابق صدر آصف علی زرداری غےر اعلانےہ اسلام آباد مےں موجود ہےں اور ان کے رابطوں اور ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے تاہم اس بارے پارٹی نے خاموشی اختےار کر رکھی ہے۔ ذرائع نے بتاےا ہے کہ سابق صدرجے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے درمیان ملاقات ہوئی، ملاقات میں سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔سابق صدر آصف علی زرداری، مولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہ پر گئے، ملاقات میں مولانا عبدالغفور حیدری اور مولاننا سعد محمود بھی شریک ہوئے، آصف علی زرداری نے مولانا فضل الرحمان سے ان کی خوشدامن کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا اور فاتحہ خوانی بھی کی، ملاقات 50 منٹ تک جاری رہی۔ ذرائع نے بتاےا ہے کہ سابق صدر نے ملک مےں جلد انتخابات ،سےاست مےں بدلتے ہوئے ماحول اور دوسرے امور پر بات چےت کی ،جے ےو آئی کے امےر کی جانب سے ان کے انتخابات کے بارے مےں بےانات پر بھی بات ہوئی جس کی وجہ سے پی پی پی کی طرف سے ان پر نکتہ چےنی بھی کی گئی تھی ،ذرائع نے بتاےا ہے کہ ملاقات مےن مےاں نواز شرےف کی وطن واپسی سمےت مختلف امور پر بات چےت مےں رہنماوں نے اےک دوسرے کو پارٹی کے موقف سے آگاہ کےا ۔

epaper

ای پیپر-دی نیشن