شعبہ صحت میں فیملی فزیشنز ریڑ ھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں‘ڈاکٹر جاوید اکرم
لاہور(کامرس رپورٹر) اکیڈ می آ ف فیملی فزیشنزپاکستان کے زیراہتمام فیملی کون انٹرنیشنل کانفرنس2023کی لانچینگ تقریب گز شتہ روز لاہور کے مقامی ہوٹل میں ہو ئی جس میں صوبائی وزیر صحت پروفیسر ڈاکٹر جا وید اکر م،وائس چا نسلر فا طمہ جنا ح میڈ یکل کا لج پر وفیسر ڈاکٹر خا لد مسعو د گو ند ل،پرنسپل پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹیٹیوٹ پروفیسرڈاکٹرالفرید ظفر،چیئرمین فیملی کون ڈاکٹرطارق محمود،چیف آرگنائزر ڈاکٹرسعیداحمد، وائس چیرمین ڈاکٹراحمدنویدبھٹی،سیکرٹری آرگنائزنگ کمیٹی ڈاکٹر محمدطاہر چوہدری،نفرنس سیکرٹری ڈاکٹرکیپٹن اشفاق قریشی سمیت دیگر ڈاکٹرنے کثیرتعددادمیں شرکت کی۔ پروفیسرڈاکٹرجا ویداکرم کاکہناتھاکہ فیملی فزیشنزپورے ملک کے شعبہ صحت میں میں ریڑ ھ کی ہڈی کی حثیت رکھتے ہیں ۔میں ان کا شکریہ اد اکرتاہوں کہ یہ ہم پروفیسرز کو بے پنا ہ عزت دیتے ہیں۔ اس فیملی کون کا نفرنس میں اندرون وبیرون مما لک سے ڈاکٹرزحضرات کثیرتعدادمیں شرکت کریں گے جوفیملی فزیشنزڈاکٹرزکوجدیدتحقیق بارے روشناس کروایں گئے۔