طاہر القادری سے وابستگی کئی جہتوں سے جڑی ہے: اشتیاق چودھری
لاہور(خصوصی نامہ نگار)پاکستان عوامی تحریک کے سابق مرکزی رہنما و انسانی حقوق کے علمبردار اشتیاق چودھری ایڈووکیٹ سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ بر سا ہا برس سے ہم ایک ہی فکر اور نظریے کے ساتھ جڑے ہوئے ہیں اور یہ سفر ایک دو دن کی بات نہیں 30 سال سے زائد عرصہ پر محیط ہے تحریک کیسا تھ ہماری وابستگی قائد تحریک شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی شخصیت کی طرح کئی جہتوں سے جڑی ہوئی ہے روحانی، نظریاتی اور فکری اساس اس وابستگی کی بنیاد ہے۔قائدین و کارکنان کے نام خط میں انہوں نے کہا سیاسی جدو جہد میں قید و بند کی صعوبتیں جھیلیں، مالی قربانی دی ، جسمانی و روحانی از بیتیں بھی سہیں۔ قائد تحریک نے نہ جھکنا سیکھا اور نہ جھکنا سکھایا۔ قائد سے محبت کا تقاضا ہے کہ اس فیصلے سے ہم سب کے سیاسی نظریہ میں تبدیلی یا ہماری سوچ میں تعطل نہیں آنا چاہیے۔ موجودہ صورتحال کوسیاست کیلئے آئیڈیل لمحہ سمجھتا ہوں۔