• news

غزہ کا گلا گھونٹا جارہا ہے،عالمی ادارے ظلم رکوائیں:آمنہ مریم

لاہور (نیوز رپورٹر ) معروف سماجی و وکلا رہنما آمنہ مریم اور داو¿د سلیمان ایڈوکیٹ نے کہا ہے غزہ کا گلا گھونٹا جارہا ہے لگتا ہے دنیا انسانیت کھو چلی۔ہسپتالوں پر بمباری سے زیادہ شرمناک عمل کیا ہوسکتا ہے اگر عالمی اداروں نے یہ ظلم بند نہ کرائے تو دنیا کا امن داو پر لگ جائے گا۔مسئلہ فلسطین کا دو ملکی اور کشمیر کا اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ناگزیر ہے۔اسرائیل نے غزہ کی پٹی میں رہنے والوں سے غلاموں جیسا سلوک کیا ہے۔دنیا کے ہر آزادی پسند اور جمہوریت پر یقین رکھنے والے شخص کو فلسطینیوں کے حق میں آواز اٹھانی چاہیے۔وکلا برادری ہر پلیٹ فارم پر مظلوموں کے حق میں آواز اٹھائیں گے۔وکلا اس مسلے کو فراموش نہیں کرسکتے۔اسرائیل اور بھارت عالمی دہشت گرد ہیں۔وہ دن دور نہیں جب ان دہشت گردوں کو اعمال کی سزا اور مظلوموں کو آزادی کی نعمت ملے گی۔ان دونوں ملکوں کا برباد ہونا نوشتہ دیوار ہے۔دنیا اس حقیقت کو جلد از جلد تسلیم کرلے۔

ای پیپر-دی نیشن