نواز شریف 21 اکتوبر کو صبح سویرے دبئی سے روانہ ہونگے
دبئی (نوائے وقت رپورٹ) نواز شریف کی پاکستان روانگی کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں۔ مسلم لیگ (ن) امارات نے پروٹوکول جاری کر دیا۔ نواز شریف کی دبئی سے روانگی کیلئے خصوصی طیارہ بک کرا لیا گیا ہے۔ یو اے ای (ن) لیگ نے کہا ہے کہ کارکن دبئی ائر پورٹ انتظامیہ سے مکمل تعاون اور قانون کی پاسداری کریں۔ کارکن ائر پورٹ پر نعرے بازی سے اجتناب کریں۔ نوازشریف کی روانگی دبئی ائر پورٹ ٹرمینل 2 سے ہوگی۔ نواز شریف 21 اکتوبر کو صبح سویرے دبئی سے روانہ ہو جائیں گے۔ کارکن اور رہنما نماز فجر دبئی ائرپورٹ پر ہی ادا کریں گے۔ (ن) لیگی کارکنوں اور پارٹی رہنما¶ں کو سفری سامان کم سے کم رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔