وزیر مذہبی امور سے ملاقات‘ عالم اسلام کو اتحاد کی اشد ضرورت: عبدالخبیر آزاد
لاہور+اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار+نامہ نگار) وفاقی وزیر مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی حکومت پاکستان انیق احمد سے چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان /خطیب و امام بادشاہی مسجد لاہور سفیر امن مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد نے گزشتہ روزمرکزی دفتر وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی میں ملاقات کی جس میں مذہبی ہم آہنگی، احترام انسانیت، رواداری اور پیغام پاکستان کے فروغ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ آج عالم اسلام کو اتحاد و وحدت کی اشد ضرورت ہے۔ اسلام ہمیں وحدت ا±مہ، امن، اخوت، احترام انسانیت اور بھائی چارہ کادرس دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج وطن عزیز پاکستان جن چیلنجز اور حالات سے گزر رہا ہے اس میں ضرورت ہے کہ ملک میں مذہبی ہم آہنگی و رواداری اور وحدت کو فروغ دیا جائے۔ فلسطین میں مظلوم مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی ہم سب پر لازم ہے اور حکومت پاکستان،سعودی عرب اور اسلامی ا±مہ کے دیگرممالک نے جو مو¿قف فلسطینی مسلمانوں کے لیے اپنایا ہے وہ پوری ا±مت اسلامیہ کی آواز ہے۔ آخر میں وفاقی وزیر مذہبی اموروبین المذاہب ہم آہنگی حکومت پاکستان انیق احمد نے مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد کی پاکستان اور دنیا بھر میں بین المذاہب و بین المسالک ہم آہنگی اور اتحاد و وحدت کے حوالے سے خدمات کو سراہا۔ مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد نے وفاقی وزیر مذہبی امور پاکستان انیق احمد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات کے حوالے سے آپ عظیم کردار ادا کر رہے ہیں۔ حجاج کرام کی خدمت کے حوالے سے آپ کی سوچ عالمانہ ہے اور خدمت انسانیت سے بھری ہوئی ہے۔