تھانہ شادمان جلاﺅ گھیراﺅ کیس، یاسمین راشد کی ضمانت کی درخواست مسترد
لاہور(آئی این پی ) پاکستان تحریک انصاف کی رہنما اور سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر یاسمین راشد کی تھانہ شادمان جلاﺅ گھیراﺅ کیس میں ضمانت کی درخواست مسترد ہوگئی۔ انسداد دہشت گردی عدالت لاہور کے جج ارشد جاوید نے تھانہ شادمان جلا گھیرا کیس میں ڈاکٹر یاسمین راشد کی ضمانت کی دراخوست پر سماعت کی اور بعدازاں محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے درخواست کو مسترد کر دیا گیا۔ فیصلے کے مطابق سرکاری وکیل عدالت میں پیش ہوئے اور بتایا کہ یاسمین راشد کیس میں میں جسمانی ریمانڈ پر ہیں جبکہ مقدمہ میں نئی دفعات کا اندارج ہوا ہے۔ سرکاری وکیل کا کہنا تھا کہ یاسمین راشد کی ضمانت کی درخواست قابل سماعت نہیں رہی۔ فیصلے کے مطابق عدالت نے درخواست ضمانت غیرموثر ہونے کی بنیاد پر خارج کر دی۔