غالب مارکیٹ 5 لاکھ‘ مصطفیٰ ٹا¶ن میں 4 لاکھ 10 ہزار کے ڈاکے
لاہور (نامہ نگار) شہر میں ڈاکوو¿ں اور چوروں نے چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے نقدی، زیورات، موبائل فون، موٹر سائیکلیں، گاڑیاں اور دیگر سامان لوٹ لیا۔ ڈاکوو¿ں نے غالب مارکیٹ میں رضوان اور اس کی فیملی کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر سے 5 لاکھ‘ زیورات اور موبائل فون، مصطفی ٹاو¿ن میں شکیل سے 4 لاکھ 10 ہزار اور موبائل فون، مانگا منڈی میں نجم سے 3 لاکھ 60 ہزار روپے اور موبائل فون، مصری شاہ میں سلمان سے 3 لاکھ اور موبائل فون، ساندہ میں فرقان سے 2 لاکھ 40 ہزار روپے اور موبائل فون، اچھرہ میں اکبر علی سے 2 لاکھ روپے اور موبائل فون، کیولری گراو¿نڈ میں نصیرسے47ہزار روپے اور موبائل فون، نشترکالونی میں فہیم سے 24ہزار روپے اور موبائل فون لوٹ لیا اورفرار ہوگئے ہیں۔چوروں نے گلبرگ، ڈیفنس آور ماڈل ٹاو¿ن کے علاقوں میں سے 3 کاریں جبکہ مانگا منڈی، ٹاو¿ن شپ، شالیمار، نواں کوٹ، شاہدرہ ، سندر،اقبال ٹاون، مزنگ اور لوئر مال کے علاقوں میں سے 9 موٹر سائیکلیں چوری کرلی ہیں۔