جامعات میں طلبا یونین کی بحالی ، کمیٹی نے سفارشات مرتب کر لیں
اسلام آباد (نامہ نگار) وزارت تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت کی جانب سے ملکی جامعات میں طلباءیونین کی بحالی کے لئے قائم کردہ چودہ رکنی کمیٹی نے سفارشات مرتب کر لی ہیں۔ رواں ہفتے ہائر ایجوکیشن کمشن ڈرافٹ کو حتمی شکل دے کر وزارت کو اور بعد ازاں قائمہ کمیٹی کو بھجوایا جائے گا۔ کمیٹی کا آخری اجلاس گزشتہ روز منعقد ہوا جس میں کمیٹی ممبران نے کثرت رائے سے طلباءیونین کی بحالی کے حق میں دلائل دیتے ہوئے طلباءکو سب سے بڑا سٹیک ہولڈر قرار دے کر انہیں پالیسی سازی کا حصہ بنانے۔ خواتین طلباءکی پچاس فیصد نمائندگی، سیاسی مداخلت یکسر ختم کرنے پر اتفاق کر لیا۔ با وثوق ذرائع کے مطابق اس موقع پر قائد اعظم یو نیورسٹی کے وائس چانسلر پرو فیسر ڈاکٹر نیاز اے اختر نے کہا کہ طلباءکسی بھی جامعہ کا سب سے بڑا سٹےک ہولڈر ہیں، ان کو پالیسی میکنگ میں لانا نا گزیر ہے۔